The news is by your side.

Advertisement

لندن میں مقیم شہباز شریف کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور : آشیانہ ہاوسنگ اوررمضان شوگرملزکیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا اور عدالت نے ان  کی جگہ پلیڈرکو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاوسنگ اور مضان شوگر ملزکیس کی سماعت ہوئی ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو  سکیورٹی حصارمیں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ شہباز شریف بیرون ملک موجودگی کے باعث پیش نہ ہوئے۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کے لئےبیرون ملک ہیں،ان کی مستقل بنیادوں پرحاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اورحاضری سے استثنی کی درخواست خارج کی جائے ، جس کے بعد عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ اور رمضان شوگر ملزکیس میں شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

دوسری جانب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے رمضان شوگر ملزاورآشیانہ ہاوسنگ کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ کیس : شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہوں گے

یاد رہے 7 جنوری کو لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تھی ، سماعت کے موقع پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا تھا کہ شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہوں گے، شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، شہباز شریف نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے لے جانے میں پٹیشنر تھے۔

وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور اسی میڈیکل رپورٹ پر لاہور ہائی کورٹ سے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس نارمل ہوں گے تو وہ سفر کرسکیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لندن سے بھیجی گئی ہے جو ہائی کورٹ میں ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں