The news is by your side.

Advertisement

ابھی تک تفصیلی فیصلہ نہیں پڑھا، شہباز شریف

لندن: مسلم لیگ(ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے اور نوازشریف نے پرویز مشرف سے متعلق ابھی تک تفصیلی فیصلہ نہیں پڑھا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا خصوصی عدالت کی جانب سے آج آنے والا تفصیلی فیصلہ نہیں پڑھا اور نہ ہی اس متعلق میاں نوازشریف کو بتایا ہے، فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی اس پر رائے دے سکوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تاحال تفصیلی فیصلے سے لاعلم رکھا ہوا ہے، انہیں بعد میں بتایا جائے گا۔شہباز شریف نے بتایا کہ نوازشریف کےدل کے ٹیسٹ ہوئے ہیں اور پیر کو پی ای ٹی اسکین ہوگا۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ 169 صفحات پر مشتمل ہے۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی میڈیا کو نہ دینے کا حکم دیا، بعد ازاں پرویز مشرف اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کو فیصلے کی کاپی فراہم کردی گئی۔ دونوں نمائندے تفصیلی فیصلے کی کاپی لے کر خصوصی عدالت سے روانہ ہوگئے۔

پرویز مشرف کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کا بینچ جسٹس وقار سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں