جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’شہباز شریف فوری انتخابات کا اعلان کریں تو بات کرنےکو تیار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف جلد فوری انتخابات کا اعلان کریں تب ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ جلدانتخابات کیلئےحکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں الیکشن کیسے، کب اور کس ادارے نےکرانا ہےاس کےعلاوہ حکومت سےبات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہو گئی ہے نوازشریف آجائیں مہم چلائیں پھربھی الیکشن میں عمران خان کامیاب ہوں گے ہمیں نوازشریف کےآنےسےکوئی مسئلہ نہیں ہے نوازشریف کی واپسی سےمتعلق قانون اپناراستہ اختیارکرے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےدور میں سب سےزیادہ قانون سازی کی گئی سیاستدانوں کوچوری اور ڈاکے کیلئے کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی لوٹ مارکیلئےقانون سازی میں حکومت کےساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے پہلےکہاتھاممنوعہ فنڈنگ کیس سےعمران خان کی نااہلی نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں