اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

آٹے بحران پر شہباز شریف نے اہم مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ملک میں آٹے کے بحران پر فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس کےحکم پرآٹا بیرون ملک بھجوایا گیا؟ جب ملک میں کمی تھی تو گندم اور آٹا ملک سے باہر کیوں بھیجا گیا؟

انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ کس کےحکم پر اور کس قیمت پر گندم اور آٹا برآمد ہوا؟ قوم کو معلوم ہونا چاہئے ملک و قوم کانقصان کر کےکس نےفائدہ اٹھایا؟

شہباز شریف نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہےجس کےکردار سامنے لانا ہوں گے، 16ماہ میں ہر چیز کے تباہ ہونےکی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا اگر صورتحال کی تنزلی کا یہی عالم رہاتو 3 ماہ بعد کا سوچ کر خوف آرہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مزید ٹیکس لگانے سے معیشت کی رہی سہی سانس بھی بند ہو جائے گی، ملک میں اصلاحات کے نام پر حماقتوں کو بازار گرم ہے، افراتفری میں چند موقع پرستوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں یہ عمران کی مرضی سے ہو رہا ہے تو پھر وہ کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں