The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی اور کچھ دیر بعد چوہدری نثار کی ایک بار پھر پریس کانفرنس متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کا 2 روزہ دورہ کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر اعظم کی وطن واپسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کچھ ہی دیر میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار نے دو دن قبل بھی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم لاہور دھماکے کے بعد انہوں نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔

اس سے قبل وہ کمر کے درد کی تکلیف میں مبتلا تھے اور اس وجہ سے سیاسی منظر نامے سے بھی غائب تھے، تاہم ان کے بارے میں استعفے سمیت مختلف افواہیں سرگرم تھیں۔


Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں