لاہور :وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری سے دنیا کے مسلمانوں کو روشنی ملتی ہے، آج کا دن عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے یوم اقبال پر مزاراقبال پرحاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال کی شاعری سےدنیا کےمسلمانوں کو روشنی ملتی ہے، علامہ اقبال کی شاعری زمان ومکان سے آزاد ہے ، آج بھی ہم پستی کا شکار ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرینگے، پاکستان صحیح معنوں میں اقبال اورقائداعظم کا پاکستان بنانا ہے ، عمل میں زندگی بنتی ہے اور ہم نے عمل میں کمی کی ہے، اس منزل کی طرف بڑھ رہےہیں جس کاخواب اقبال نےدیکھا۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت نےشفافیت اوربرق رفتاری سےمنصوبےمکمل کیے، وسائل کاشفاف استعمال یقینی بناکرن لیگ نےتاریخ رقم کی ہے، قومی وسائل کی پائی پائی ایمانداری سےمنصوبوں پرصرف کی، الزام تراشی اورافرا تفری کی نہیں خدمت کی سیاست کامیاب ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔کرپٹ لوگ معاشرے میں اشرافیہ کہلاتے ہیں، میرٹ میں کمی کی بڑی وجہ ملک میں احتساب کانہ ہونا ہے
احتساب کا عمل شفاف نہیں، پیراڈائس لیکس میں شہزادچالس کا نام آیا،آج برطانوی میڈیاپر شور ہے۔
خیال رہے کہ حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کا140واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے اور یوم اقبال کےحوالے سے ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔