اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے، ہم ساتھ دیں گے: شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے، ہم ساتھ دیں گے.

ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیراور فلسطین میں ظلم و زیادتی کی انتہا ہوگئی، بھارت اچھی طرح جانتا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے، ان کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا.

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم انتہا کو پہنچ چکا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، کل  14 کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا.

- Advertisement -

شہبازشریف نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و ستم پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، کشمیر میں جاری ظلم وستم پرمشترکہ قرارداد پیش کی جائے.

ان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کو کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پرجگانا ہوگا، مقبوضہ کشمیرایک نہ ایک دن آزاد ہوگا اور پاکستان سے مل جائے گا.

مزیدپڑھیں : گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عز م کو دبانہیں سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف حکومت کوٹھوس پالیسی اپنانی ہوگی، حکومت بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ قرارداد لائے ہم ساتھ دیں گے.

شہباز شریف کی نواز شریف کے گارڈز کی کیمرا مینوں پر تشدد کی مذمت

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم کیمرا مین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، میڈیا سے بھی واقعے پر معذرت کرتا ہوں.

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر جس طرح چاہیں واقعے کی تحقیقات کرائیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں