اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر، شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر سراسر جھوٹا الزام لگایا گیا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جہاں منشیات بکتی اور استعمال ہوتی تھیں، وہاں کارروائی کرائیں.
[bs-quote quote=”میثاق معیشت میرےیاپی ٹی آئی نہیں،22 کروڑعوام کے لیے ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہباز شریف”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر تل گئی ہے، بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا گیا.
مسلم لیگ ن پر ہونے والے وار غریبوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا ہے، مگر ہم غریبوں کاساتھ نہیں چھوڑیں گے، گرفتاریوں سےہمیں دبا نہیں سکتے، حوصلے پست نہیں ہوں گے.
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے اندھیرے ختم کرنے والے اور ملک کو ایٹمی طاقت دینے والا قید ہے، نواز شریف کا پرہیزی کھانا اور دوائیں روکی جارہی ہیں، نوازشریف کودوائیں اورپرہیزی کھانا روکنے سے حوصلے کم نہیں ہونے والے.
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن سب کےلیے برابر ہے، ہمارا رہبر نوازشریف ہے، ورلڈ کپ عمران خان نےنہیں، پوری ٹیم نے جیتا تھا، آپ نے تو کھلاڑیوں کو کریڈٹ تک نہ دیا، عوام کو کیا دیں گے، میثاق معیشت میرےیاپی ٹی آئی نہیں،22 کروڑعوام کے لیے ہے.
اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ مریم بی بی نےتحریک کااعلان کیا ہے، کیا آپ ایک پیچ پرہیں؟اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پارٹی کا جہاں پروگرام ہوگا، بہ طورصدرجاؤں گا.