The news is by your side.

Advertisement

آرٹیکل 370 کا خاتمہ، بھارت نے ایک گری ہوئی حرکت کی: شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، بھارت نے ایک گری ہوئی حرکت کی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مودی کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے، مودی نےگجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا تھا،ہمیں تقسیم کی لکیرکو ختم کرنا ہے اور اتحادکی بات کرنی ہے.

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیروں کو ایل او سی پر شہید اور  زخمی کیا، اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر قراردادیں منظورکیں، مگر  ایسا نہیں ہوا، آج ہمارےلیے امتحان کا وقت ہے، لازم ہے کہ کشمیریوں کےساتھ کھڑےہوں.

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے سوال اٹھے گا، ٹرمپ نےکہا تھا، میں ثالثی کے لیے تیارہوں، مودی نے خواہش ظاہر کی تھی، ٹرمپ نے جو پیش کش کی تھی، وہ ٹرمپ کارڈ تھا یا ٹریپ کارڈ تھا؟

مزید پڑھیں: بھارت کا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا اعلان ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

آج اسلامی دنیا کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، 50 مسلم ممالک کے پاس بلیک اور وائٹ گولڈ دونوں ہیں، فلسطین میں ظلم وستم ہوا، لیکن مسلم دنیا خاموش رہی، کیا مسلم دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھی ظلم پرخاموش رہے گی، نریندر مودی مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ہندؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے.

میں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، سعودی عرب اور ترکی سے اپیل ہے، بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، عالمی برادری کو نہتے کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے برطانیہ پاکستان کا دوست ہے،برطانیہ کشمیریوں کا ساتھ دے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں