The news is by your side.

Advertisement

‘شہبازشریف نے بزدلی کےمعیار کا حق ادا کیا’

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے بزدلی کےمعیار کا حق ادا کیا ہے اب قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہبازشریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی نیب میں عدم پیشی کے باعث ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنے رٹ قائم کریں گے، آج جو ہوا یہ شہبازشریف اور نیب کاآپس کا معاملہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف نے جومؤقف اپنایا وہ نئی منطق ہے ، شہبازشریف کے مؤقف کے بعدملک بھرکےملزمان کوچھٹی دےدینی چاہیے، لندن میں وبا زیادہ پھیلی ہوئی شہبازشریف ڈرتے ڈرتے پاکستان آئے اور وطن آنے کے بعد ڈھائی ماہ سے خود کو قرنطینہ کررکھا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج جو ہوا یہ شہبازشریف اور نیب کاآپس کا معاملہ ہے، نیب میں جتنی بھرتیاں ہوئی ہیں ن لیگ کےدور میں ہوئی ہیں، کرپشن کاپوچھا جائے تو ن لیگ کو ٹڈی دل اور کورونا یاد آجاتاہے، شہبازشریف نے بزدلی کےمعیار کا حق ادا کیا ہے اب قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہبازشریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں۔

واضح رہے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کا امکان ہے،اس سلسلے نیب کی ٹیم بھی شہبازشریف کی رہائش گاہ کیلئے پہنچ گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں