تازہ ترین

شہباز شریف نے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام مسترد کردیا

شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کیلیے تجویز کردہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے اور اس حواسے صدر مملکت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلیے تجویز کردہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے اس لیے عمل شروع کرنے کا اختیار نہیں۔

شہباز شریف نے اس حوالے سے صدر مملکت کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیےآپ کے 2 خط موصول ہوئے لیکن اسپیکر رولنگ کے خلاف عدالت نوٹس لے چکی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا تقررغیر آئینی اور ناقابل عمل ہے، صدر اور وزیر اعظم کا ہر اقدام سپریم کورٹ فیصلے سے مشروط ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کیلیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز

عمران خان نے نگراں وزیراعظم کا نام آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت تجویز کیا۔

اس سے قبل صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگراں وزیر اعظم کے لیے نام مانگے تھے۔

Comments

- Advertisement -