The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ’ن لیگ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔‘

قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں یہ صرف عوام پر تجربات کر رہی ہے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حکومتی فیصلے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کم زور اور متوسط طبقات سے ریلیف بھی چھین لیا ہے۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سےعوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اور اشیائے ضروریہ مہنگی ہوجائیں گی۔


یہ بھی پڑھیں:  گیس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ تر بوجھ امیر طبقے پر ڈالا گیا ہے، وزیر پیٹرولیم


خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کے لیے گیس بلز میں مجموعی طور پر 20 سے 25 فی صد اضافہ کر دیا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں  میں 23 روپے اضافہکیا گیا۔

وزیرِ پیٹرولیم کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، سی این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو 700 سے بڑھ کر 980 روپے ہو جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں