The news is by your side.

Advertisement

‘شہبازشریف بھی ہوٹل میں اجلاس بلا کر وزیراعظم بن جائیں’

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہےکچھ بھی ہوجائے انہیں 4، 6 ماہ حکومت مل جائے شہبازشریف بھی ہوٹل میں اجلاس بلا کر وزیراعظم بن جائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج انتہائی اہم دن ہے کچھ دیربعد سپریم کورٹ کافیصلہ آنے والا ہے امید ہے عمدہ فیصلہ آئے گا فیصلہ جو بھی آئے من وعن قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے الیکشن میں جائیں پہلے اپوزیشن کامطالبہ بھی یہی تھا ان کی کوشش یہ ہے کہ ایک ایساراستہ نکالیں کہ ان کی شیروانی ضائع نہ ہو میں نے تو حلیم عادل کو کہا ہےکہ وہ بھی ہوٹل میں اجلاس بلا کر وزیراعلی بن جائیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے اپوزیشن چاہتی ہےکسی طرح نیب ختم ہو جائے یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے کیسز بند ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر روز اپنا کارنامہ دکھاتی ہے اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ بھی اپوزیشن ختم کرنا چاہتی ہے کیا اپوزیشن کی ڈیمانڈ نہیں تھی کہ عمران خان الیکشن کرائیں ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت سب مطالبہ کرتے تھے کہ الیکشن کرائیں اب عمران خان الیکشن کرا رہے ہیں تو انہیں کس چیز کا خوف ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں