مردان: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں الزام لگاتے ہیں، انھیں صرف دھرنے دینے کا شوق ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں جنگلا بس نہیں بناؤں گا، اسپتال بناؤں گا، مگر وہ آج خود پشاورمیں میٹرو منصوبہ بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے باغوں کے شہرپشاورکو برباد کر دیا، ہم نے 11ماہ میں میٹروبس منصوبہ مکمل کرلیا تھا۔
[bs-quote quote=”اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”صدر مسلم لیگ ن”][/bs-quote]
انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلین درخت تو نہیں لگے، جھوٹ کےعالمی ریکارڈ قائم ضرور ہوئے، پنجاب میں اپنے پیسوں سےبجلی کے نئے منصوبے لگائے ہیں، عمران خان نے صوبے میں کون سے بجلی کے منصوبے لگائے؟
کے پی کے میں ن لیگ کوموقع ملا تو صوبے کی حالت بدل دیں گے، نیازی اورزرداری کو نودو گیارہ کردیں گے، خیبر پختونخواہ میں ہزاروں میگاواٹ بجلی بن سکتی تھی، نیازی خان نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی.
شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار بطورصدر ن لیگ آپ کے پاس آیا ہوں، پنجاب آپ کا ہےاور خیبر پختونخواہ میرا ہے، نیازی خان نے کے پی کے میں کوئی کام نہیں کیا. اصول والا سینیٹ الیکشن میں وصول والابن گیا، کے پی کے کو کھا پی کے یہ لاہورآتے ہیں، پشاور میں ڈینگی تباہی مچاتا رہا، نیازی خان پہاڑوں میں آرام کرتے رہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا.
انھوں نے نوازشریف پاکستان میں سی پیک لے کرآیا، ملک سےاندھیروں کاخاتمہ کیا، جو کام ہم نے پنجاب میں کیے، وہ اب خیبرپختونخواہ میں کریں گے.
زرداری نے کراچی کو کرچی اورنیازی نے پشاور کوقصہ خوانی بازار میں تبدیل کردیا، شہباز شریف
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔