منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم، باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے ملکر اسے سنوارنا ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے، ہم خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے، ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کاوشیں کی جائیں گی، ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی قائدانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں