The news is by your side.

Advertisement

’کراچی والے پان کھاتے ہیں پاناما نہیں‘

کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی والے پان کھاتے ہیں مگر پاناما نہیں،  یہاں کے لوگ ن لیگ کی کرپشن سے بخوبی واقف ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف  کے کراچی تضحیک آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ ’کراچی والے پانا کھاتے ہیں پاناما نہیں‘

اُن کا کہنا تھا کہ  کراچی والے ن لیگ کی کرپشن سے بخوبی واقف ہیں اس لیے وہ انہیں کسی صورت نہیں بھولیں گے۔

الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ کرانچی والےپان کھاتےہیں،شہبازشریف نےیہ کہہ کرکراچی والوں کوبےعزت کیا، ہاں مگر یہاں کے مکین ماڈل ٹاؤن والوں کا خون نہیں پیتے اور نہ ہی ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

دوسری جانب شہباز شریف کا اہل کراچی کے خلاف توہین آمیز بیان پر تحریک انصاف کےسینئر نائب صدر علی زیدی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کرارا جواب دیا۔

علی زیدی نے پان کی دکان  پر کھڑے ہو کر اسپیشل پان لگوایا اور کہا کہ شہباز شریف کو”کرانچی” کے عوام بدتمیزی کابھرپورجواب دیں گے، صرف کراچی میں نہیں ملک بھر میں شریفوں کا محاسبہ کریں گے۔

علاوہ ازیں  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے شہباز شریف کے بیان کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب بولتے وقت زبان اور درست الفاظ کا چناؤ کریں، تضحیک آمیز بیان پر مسلم لیگ ن کے صدر کو معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شہباز  شریف کراچی کے دورے پر ہیں، انہوں نے آج دوپہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پان کھانےوالوں کےکرانچی کولاہوربناؤں گا، یہ الفاظ ادا کرنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کافی دیر تک ہنستے رہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کےاس طرح مذاق اڑانے پرتقریب میں موجود کچھ لوگوں نے نہ افسوس کااظہارکیا بلکہ شہریوں نے شہباز شریف کے خلاف شدید غصے کا اظہار بھی کیا۔


Comments

comments

یہ بھی پڑھیں