پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سبزی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے  پرائس کنٹرول کمیٹی کو مناسب قیمت پر سبزیوں کی فراہمی کے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود شہباز شریف نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو مناسب قیمت پر سبزیوں کی فراہمی کے اقدامات کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صوبے بھر میں چھاپے مار کرمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائیں، قیمتوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں یا دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ عید قرباں کے بعد ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور گزشتہ چار روزکے دوران بالخصوص سبزیوں کی قیمتیں دیکھتے ہی دیکھتے آسمان کی سطح پر پہنچ گئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں