تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

شہباز شریف نیب کی ٹیم کو دھمکیاں دینے پر اترآئے

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 5 جولائی کو نیب پیشی پر تفتیشی ٹیم کو دھمکیاں دیں ، اہلیہ کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی سے متعلق سوال پر کہا کہ جائیں نہیں بتاتا، جو کرنا ہے کر لیں، حالات ایسے نہیں رہنے، مجھے بار بار بلاتے ہیں کسی کومعافی نہیں ملےگی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 5 جولائی کو نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، شہبازشریف نیب پیشی پر تحقیقاتی ٹیم کو مبینہ طورپر دھمکیاں دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالات ایسے نہیں رہنے، بہت جلد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، پھر سب کو دیکھوں گا۔ آپ مجھے بار بار بلاتے ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ جو کیا ہے سب کا بہت جلد بدلہ ملے گا، مجھے یاد ہے سب کی ایک ایک بات، ذہن میں رکھیں۔

شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو یہ یاد ہے کہ آپ کو تحائف کہاں سے ملے۔ تو انہوں نے کہا کہ انہیں یہ یاد نہیں کہ گفٹ کہاں کہاں سے ملے ہیں۔

جب ان سے اہلیہ کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی رقم کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے غصے سے کہا کہ آپ ایسے سوالات کیوں کر رہے ہیں؟ ٹیم نے کہا کہ وہ آپ کی اہلیہ ہیں، تو سوال بھی آپ سے ہی کریں گے۔

جس پر شہباز شریف نے کہا انہیں کچھ نہیں معلوم، یہ آپ ان کو ہی بلا کر پوچھ لیں۔ ٹیم نے اصرار کیا کہ آپ کو بتانا تو ہوگا کہ پیسے کہاں سے آئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ’جائیں میں نہیں بتاتا آپ مجھے پکڑ لیں، جو کرنا ہے کرلیں‘۔

مزید پڑھیں : آمدن سےزائداثاثہ جات کیس: شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں

یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےڈیڑھ گھنٹہ سےزائدتفتیش کی۔

شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں تھیں ، ذرائع نیب کا کہنا تھا شہبازشریف کی فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا جائےگا، نیب کی ٹیم دوبارہ بھی شہباز شریف کوطلب کرسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -