تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شہباز شریف کے ہم خیال رہنماؤں کی فوری انتخابات کی مخالفت

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ہم خیال رہنماؤں نے فوری انتخابات کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ضمنی انتخاب میں بدترین شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس شہبازشریف کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں اکثریت شہبازشریف کے ہم خیال رہنماوں کی تھی جنہوں نے فوری طور پر انتخابات کروانے کی مخالفت کی۔

اکثریتی رائے یہی تھی کہ انتخابات کا وقت 2 ماہ پہلے تھا اب انتخابات سےنقصان ہو گا عوام کوواضح ریلیف دیئے بغی رانتخابات میں جانا دانشمندی نہیں۔متعدد رہنماوں کی یہ رائے تھی کہ اتحادیوں سے مشاورت کر لیں پھر متفقہ فیصلہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کےحامی کچھ لیگی رہنماؤں کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا میٹنگ میں چند رہنماؤں نےفوری انتخابات کی رائے بھی دی تھی۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حلقوں میں لیگی کارکنوں نے منحرف اراکین کو دل سے قبول نہیں کیا، جبکہ پارٹی عہدیداروں، پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی جیت کیلئے جان نہیں لڑائی۔

خیال رہے کہ ن لیگ نے ضمنی الیکشن کی 20 سیٹوں میں سے 19 پر تحریک انصاف کے منحرف ہوجانے والے ارکان کو ٹکٹ دیے تھے، صرف لاہور کی نشست پی پی 158 پر ن لیگ نے کارکن احسن شرافت کو ٹکٹ دیا تھا۔

پی پی 158 میں لیگی کارکن کو ٹکٹ ملنے کی وجہ سابق وزیر صوبائی علیم خان کی جانب سے خالی نشست پر الیکشن لڑنے سے انکار بنا تھا۔

Comments

- Advertisement -