فیصل آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کے نقصانات عوام کے سامنے رکھ دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ انہوں نے بتایا کہ روپے کی قدر میں 25 روپے کمی جبکہ ، ڈالر 178 سے 207 روپے کا ہوگیا۔
شہباز سپیڈ کے 60 روزہ نقصانات
روپیہ کی قدر میں 25 روپے کمی
ڈالر 178 سے 207 روپے ہوگیاایکسپورٹس میں 10 % کمی
Exports:
April $2,897
May $2,601ترسیلات ذر میں 25% کمی
Remittances
April $3.12bn
May $2.33بڑی صنعتوں میں کمی LSM 13%
12 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 16, 2022
شہباز اسپیڈ کے 60 روزہ نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں25فیصد کمی ہوئی۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں برآمدات 2.897ارب ڈالر اور مئی میں 2.601ارب ڈالر رہیں، اپریل میں ترسیلات زر3.12ارب ڈالر اور مئی میں 2.33ارب ڈالر رہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد کمی ہوئی اور موجودہ حکومت کے دور میں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔
اس سے قبل اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا تھا کہ یہ حکومت پچھلے 15 روز میں پٹرول پر 84 روپے اور ڈیزل میں 120 روپے تاریخی اضافہ کر چکے ہے۔
یہ بدترین مہنگائی کا خودکش حملہ ہے پاکستان کی عوام پر۔ یہ غلام حکومت روس سے سستا تیل نہیں لی رہی جسکی قیمت پاکستان کی عوام ادا کر رہی ہے۔