جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

19 سالہ نوجوان کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے والے 3 سفاک دوست گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شہدادکوٹ(15 فروری 2026): 19 سالہ نوجوان کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کے 3 دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے ملنے والی 19 سالہ نوجوان ذوہیب شاہ کی لاش کے کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مقتول کے دوست ہیں، جو ذوہیب شاہ کو چائے پینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے اور بے دردی سے قتل کر دیا۔ ملزمان نے واردات کے بعد مقتول کی لاش کے ٹکڑے کیے اور اسے زمین میں چھپا دیا تھا۔ 10 فروری کو علاقہ مکینوں نے لاش کے ٹکڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ 7 نامزد سمیت 9 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل، جس میں 2 کلہاڑیاں اور ایک ڈنڈا شامل ہے، برآمد کر لیا ہے۔ پولیس ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں