جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

شہید ملت روڈ پر قائم انڈر پاس ‘عمر شریف’ کے نام سے منسوب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہید ملت پرقائم انڈرپاس کوعمرشریف کےنام سےمنسوب کردیا، مرتضیٰ وہاب نےیہ اعلان عمر شریف کی رہائشگاہ پر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں شہید ملت پر قائم انڈرپاس کوعمرشریف کےنام سےمنسوب کردیا، ،مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی جانب سے قرارداد منظور کرکے انڈرپاس کو عمر شریف سےمنسوب کیا گیا۔

یاد رہے دو روز قبل حکومت سندھ نے شہید ملت روڈ پر حیدر علی انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مرحوم عمر شریف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمر شریف عظیم شخصیت اور بڑے فنکار تھے، دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور پوری عوام عمر شریف کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے ہفتے کے روز معروف کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، عمر شریف میت آج جرمنی سے براستہ استنبول کراچی کےلیے روانہ کی جائے گی۔

عمر شریف کی نماز جنازہ کل سہ پہر عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی، جب کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں