اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

ابھی تک تو ورلڈ کپ کے لیے میں ہی کپتان ہوں، شاہین آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو ورلڈ کپ کے لیے میں ہی کپتان ہوں۔

نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہورہا ہے جس سے قبل کپتانوں کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی کی گئی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو ورلڈ کپ کے لیے میں ہی کپتان ہوں، ایونٹ سے ورلڈ کپ اسکواڈ بنانے میں آسانی ہوگی۔

نیشنل چیمپئنز کپ میں پہلا میچ پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان بخار کے باعث ٹرافی فوٹو سیشن اور ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے جس کے باعث ان کی جگہ فہیم اشرف نے نمائندگی کی۔

نیشنل چیمپیئنز کپ 11 سے 18 اگست تک جاری رہے گا جس میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلیوز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست 2 ٹیمیں 18 اگست کو کھیلے جانے والے فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

چاروں ٹیموں کی قیادت بالترتیب شاداب خان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

تمام میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ مقابلوں کی صورت میں کھیلے جائیں گے اور ہر میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں