منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلا دیش کے خلاف قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔

پاکستان بنگلادیش کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔

بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔

شاہین آفریدی شاہ آفریدی نے 17 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

انہوں نے میچ میں 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے تھے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہین آفریدی کا یہ 10 واں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ہے، جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شاندار میچ جیتا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہونا چاہیے۔

ہمیں پتہ ہے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں، سلمان علی آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔

مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی، شاندار نتائج سامنے آئے، دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں