سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ کے دونوں میچز خراب بولنگ پر اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ہوئی گفتگو سے متعلق بتادیا۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ ہر میچ کے بعد کھلاڑی جو اچھا پرفارم کرے اسے کال کرکے مبارک باد دیتے ہیں یا پھر جس سے اچھی پرفارمنس نہیں ہورہی ہوتی اس سے بھی بات کرتے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتا ہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری بولنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ میچ کے بعد میری شاہین سے بھی بات ہوئی جس پر میں نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھے اور اندازہ لگائے کہ کہاں بری بولنگ ہوئی ہے۔
Shahid Afridi has called Shaheen Afridi after Sri Lanka’s match. Shaheen admitted that he didn’t bowl well. He is trying hard to improve his bowling before the big match against India on 14th Oct. #ICCCricketWorldCup23#INDvsPak #PakvsInd
#ShaheenAfridi @SAfridiOfficial pic.twitter.com/9Njvvj9TCg— Maham Gillani (@DheetAfridian) October 12, 2023
آفریدی کے مطابق شاہین نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مخالف بیٹرز کو موقع دیا تو انہوں نے رنز بنائے، شاہین کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے میچ سے قبل بولنگ کوچ کے ساتھ مل کر ہارڈ ایریا پر زیادہ سے زیادہ بولنگ کی پریکٹس کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں ابتدائی دو میچز جیت لیے ہیں، گرین شرٹس 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلیں گے۔