جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، سلیکشن کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔

یہ پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلیے کپتان کی تبدیلی ۔۔۔۔۔، پی سی بی کا بیان آ گیا

شاہین شاہ آفریدی نے اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کی تھی لیکن سیریز کے بعد انہیں قیادت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 اس سے قبل محمد رضوان پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اب تک 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ وہ 32 ٹیسٹ میچوں میں 120 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں