تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’کے ایل راہول کی وکٹ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ تھا‘

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے ایل راہول کی وکٹ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہد آفریدی نے بہت اچھے سے رہنمائی کی تھی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پریشر میچ تھا شاہد آفریدی سے ویڈیو کال پر بات کی انہوں نے بہت اچھے سے سمجھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کے ایل راہول کی وکٹ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ تھا، مجھے یقین تھا کہ اگر ان سوئنگ کرلیا تو بھارت کی وکٹیں حاصل کرلوں گا، روہت شرما کو صحیح ایریا میں گیند کرکے وکٹ لینے میں آسانی ہوئی، کے ایل راہول کی وکٹ میں گیند جتنی سوئنگ ہوئی اتنا مجھے بھی یقین نہیں تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں حسن علی کے ڈراپ کیچ کے سوال پر شاہین آفریدی نے کہا کہ کیچ چھوٹنے کا بہت افسوس تھا اس کے بعد مجھے تین چھکے لگ گئے لیکن یہ گیم کا حصہ ہے ہم نے پورے ایونٹ میں شاندار کرکٹ کھیلی تھی۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ میتھیو ویڈ سے تین چھکے کھانے کے بعد میدان میں کافی عجیب سا محسوس ہورہا تھا لیکن ساتھی سیننئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بہت سپورٹ کیا پھر بھی دل میں یہ تھا کہ تین چھکے نہیں لگنے چاہیے تھے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہت جلد تینوں فارمیٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پانچ آؤٹ کرکے ہی میچ ونر بنا جاتا ہے، ریڈ بال پر بھی فوکس رکھا ہوا ہے۔

پی ایس ایل سے متعلق سوال پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایونٹ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ بہت پریشر گیم ہوتا ہے، پی ایس ایل کے لیے بھرپور تیاری کررکھی ہے انشا اللہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -