تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی

شاہین آفریدی نے بطور کپتان پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جیت کے تناسب کے لحاظ سے تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔

21 سالہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اپنی ٹیم کو 20 میچوں میں 14 فتوحات دلائی ہیں جس سے ان کی جیت کا غیر معمولی تناسب 70 فیصد ہے۔
شاہین آفریدی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور رواں سیزن میں انہوں نے اپنی فرنچائز ٹیم کو کئی اہم فتوحات سے ہمکنار کیا ہے۔
قلندرز اس وقت سات میچوں میں چھ جیت کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

شاہین کے ریکارڈ نے انہیں پی ایس ایل کے دوسرے کامیاب کپتانوں جیسے محمد رضوان، مصباح الحق، سرفراز احمد، اور ڈیرن سیمی سے بھی آگے رکھا ہے، جن کے پاس ماضی میں شاندار جیت کا تناسب رہا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان فی الحال 67.7 فیصد جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو 15 میچوں میں 10 فتوحات دلائی ہیں، اور بطور کپتان اور کھلاڑی ان کی مسلسل کارکردگی ان کی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

پی ایس ایل کپتانوں کے لیے جیت کے بہترین فیصد (کم از کم 20 میچ):
شاہین آفریدی70.0%
محمد رضوان 67.7%
ڈیرن سیمی 57.9%
مصباح الحق 57.7%
شاداب خان 55.3%

Comments