جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

شاہین آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، مکمل فٹ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے پریمیم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔

لاہور میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا جس کے بعد انہیں مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دو روز پہلے فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھنٹے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

یہ پڑھیں: سرحد پار کے لوگوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ توڑی، شاہین آفریدی

آسٹریلوی لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی جگہ زمان خان کو شامل کیا گیا۔

بگ بیش لیگ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں فاسٹ بولر کو لنگڑاتے ہوئے فیلڈ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فروری میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں