جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہین آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد(3 اکتوبر 2025): پاکستان کے نئے مقرر کردہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھاؤں گا۔

 پاکستان کے نئے مقرر کردہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آنے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے کے لیے عظیم اعزاز کی بات ہے اور تقریباً 17 سال بعد فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "میرے لیے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، ایک کھلاڑی کے طور پر بھی ہمیشہ فخر محسوس کیا لیکن اب کپتان کی حیثیت سے ذمہ داری کا اضافہ ہو گیا ہے۔

شاہین کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھاؤں، فیصل آباد میں 17 سال بعد کھیلنا تاریخی موقع ہے، جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم ہمیشہ اچھا کھیل کر چیلنج دیتی ہے لیکن پاکستانہ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، اور لڑکے اچھے فارم میں ہیں، بطور ٹیم پرامید ہیں کہ شاندار کھیل پیش کریں گے۔

جب ان سے ٹی 20 آئی کپتانی کے بعد ون ڈے کپتانی ملنے کے بارے میں پوچھا گیا تو شاہین نے جواب دیا کہ کپتان بنانا یا ہٹانا بورڈ کا کام ہے، ہمارا فوکس کھیل پر ہے، مینجمنٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں اور میرا فوکس ہماری ون ڈے کرکٹ کو بہتر بنانے اپنی پرفارمنس پر ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں کپتانی کے دوران فیصلے مشاورت سے کرتا تھا، بابر ایسا کھلاڑی نہیں کہ دو میچ میں ناکامی پر اسے برا کہا جائے، ہمارے تمام پلیئر اپنے نمبر پر میچ جتوا سکتے ہیں، سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینی چاہیے، میری کوشش ہوتی ہے ہمیشہ پرفارم کروں۔

شعیب ملک کا پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیے اہم مشورہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں