منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے، انہیں پاؤں میں انجری کے باعث میڈیکل پینل کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے وہ اس وقت میڈیل ٹیم کی نگرانی  میں ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹی 20 سیریز ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کا حصہ ہے۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں