تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

شاہین آفریدی گھٹنے پر گیند لگنے سے زخمی

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گھٹنے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین آفریدی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل گھٹنے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ سے پہلے شاہین آفریدی کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا، فاسٹ بولر کے میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ فٹنس چیک اپ کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی کو پریکٹس سیشن کے دوران ان سائیڈ ایج ہوکر گیند گھٹنے پر لگی تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیند لگنے کے بعد شاہین آفریدی کو بیٹنگ چھوڑنا پڑی اور طبی امداد کے بعد انہوں نے دوبارہ بیٹنگ کی، فاسٹ بولر کی کل میچ کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کل سے لاہور میں شروع ہورہی ہے جس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments