جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی سے متعلق اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو سپروائز کرنے کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  عمر رشید انگلینڈ میں ری ہیب کے لیے موجود فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپر وائز کریں گے۔

بولنگ کوچ  کا شاہین آفریدی کے ہمراہ انگلینڈ سے آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عمر رشید کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

عمر رشید کا گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے لیے ویزا اپلائی کیا گیا، اب امکان ہے کہ آئندہ ہفتے ان کا ویزا مل جائے گا جس کے بعد وہ فوراً انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ شاہین آفریدی جنہوں نے اب رننگ شروع کر دی ہے وہ آئندہ ہفتے بولنگ کا بھی آغاز کر دیں گے اور عمر رشید ہی انگلینڈ میں شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں