تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لیجنڈ بولر نے شاہین آفریدی کو ‘میڈیم پیسر’ قرار دیدیا

لاہور: ریورس سوئنگ لیجنڈ سرفراز نوار نے شاہین شاہ آفریدی کو میڈیم پیسر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان بولر میں ذہانت کی کمی ہے۔

انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی میڈیم پیسر ہیں اور وہ بہت زیادہ چالاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین مؤثر ہتھیار ہیں لیکن ابھی یہ کافی نوجوان ہیں انہیں بطور فاسٹ بولر آگے جانے کے لیے فٹنس پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

سرفراز نواز نے کہا کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے اپنی فٹنس پر توجہ برقرار نہ رکھی تو میرا نہیں خیال کہ ان کا کیریئر بہت طویل ہوگا کیونکہ تیز رفتار بولر کی حیثیت سے کسی کو بھی طویل کیریئر کے لیے اپنی فٹنس کے لیے اچھی طرح سے تعمیر کرنی پڑتی ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم کو ون ڈے کی کپتانی سونپنے کے معاملے پر پی سی بی کے فیصلے کو قبل از وقت دیتے ہوئے لیجنڈ بولر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اپنی بیٹنگ اور نائب کپتان کی حیثیت سے نکھار پیدا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی کپتان کی اس وقت ہی عزت کرتے ہیں جب کپتان تجربہ کار اور پختہ ہوجائے اور اس محاذ پر بابر اعظم میں ابھی کمی ہے۔

Comments

- Advertisement -