تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘شاہین آفریدی میرے نمبر ون بولر ہیں’

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے دورہِ پاکستان کو شاندار قرار دے دیا۔

ایک بیان میں بابراعظم نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے اب دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تینوں فارمیٹ میں اچھی کرکٹ ہوئی۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہر فارمیٹ کے ٹاپ ٹین بولرز میں آنے کے حقدار ہیں وہ جس طرح محنت کرتے ہیں اور پرفارمنس دیتے ہیں انہیں تومزید آگےجانا ہے وہ میرے لیے نمبرون بولر ہے۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نےآخری مرتبہ 2019 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں مدمقابل آئیں تاہم حالیہ چھ ہفتوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑی مکمل طور پر آپس میں گھل مل گئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ دن کی آخری گیند تھی اور وہ گیند کروانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے قریب گئے تو وہ بھی وہیں ٹھہر گئے، جس سے فوٹوگرافرزکو بہترین تصویر مل گئی۔

Comments

- Advertisement -