جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

سرحد پار کے لوگوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ توڑی، شاہین آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ سرحد پار کے لوگوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ توڑی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری توجہ کھیل پر ہے کوشش ہوگی کہ روایتی حریف کو میدان میں جواب دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں بابر ہر میچ میں فٹی بنائے ایک آدھ ناکامی سے پلیئر برا نہیں ہوجاتا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ سوجن ہے، وہ ٹھیک ہوجائے گی، میرا ری ہیب چل رہا ہے، پی سی بی ٹیم کام کر رہی ہے آئندہ ہفتے بولنگ شروع کردوں گا۔

یہ پڑھیں: شاہین آفریدی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب، ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کھلاڑی کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں۔

ون ڈے کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوچز سے فیڈ بیک لیا ہے، یہ بچے ہمارے فیوچر کے اسٹارز ہیں، ہم نے پی ایس ایل کے لیے بولرز کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوچز کا شکریہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس مرتبہ بھی اچھا کھیلے گی، ٹائٹل جیتے گی، ہمارا مقصد جیت کے ساتھ پاکستان کو کرکٹرز مہیا کرنا ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں