اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

محمد رضوان نے کپتانی چھوڑنے سے قبل کیا کہا تھا؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پہلے شخص تھے جن سے کپتانی سے متعلق بات چیت کی تھی اور ان سے مشاورت کے بعد کپتانی قبول کیا۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ محمد رضوان نے بتایا تھا کہ وہ کپتانی چھوڑ رہے ہیں، ٹی 20 کپتان بنا تو بابر اعظم سمیت سب سے رابطہ ہوا، بطور کپتان سب سے مشورہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی ہوئی، کھلاڑیوں کو معلوم ہے کن غلطیوں پر کام کرنا ہے، کیچ ڈراپ کرنا کھیل کا حصہ ہوتا ہے کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا، فیلڈنگ گزشتہ عرصے سے بہتر ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

یہ پڑھیں: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

کپتان نے کہا کہ کرکٹ بہتر کرنی ہے تو ہر کھلاڑی کو ذمہ داری لینی ہوگی، بابر عنقریب سنچری کریں گے۔

سری لنکا کے کپتان چیرتھ اسالنکا نے کہا کہ دونوں ملکوں میں مسابقتی کرکٹ ہوتی ہے، پاکستان اچھی ٹیم ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ماضی کے ریکارڈز زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی بہترین اور لطف اندوز ہورہے ہیں، ہم نے زمبابوے میں اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کے ساتھ سیریز ہمیشہ ٹف ہوتی ہے، پاکستان کی بیٹنگ اچھی ہے، بابر اعظم، فخر زمان جیسے بیٹرز ہیں۔

سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ یونٹ اچھا ہے، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بہترین بولرز ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں