لاہور قلندرز کے کپتان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دی تھی، میچ میں رضوان نے شاہین کی جانب شاٹ کھیلا تو انہوں نے گیند ہاتھ سے نکلنے کے باوجود رضوان کو ڈرانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے ہاتھ پھیلا دیے کہ وہ انہیں گلے سے لگانا چاہتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی اس دوران غصے میں تھے لیکن رضوان کا انداز دیکھتے ہی ان کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا اور وہ مسکرا کر چل دیے تھے۔
اب شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان کے اقدام کی تعریف کی ہے۔
I have my utmost respect and admiration for this man. It’s always a pleasure to share the field with him, be as teammates or as opposition. Always very competitive yet so humble and friendly, he’s set the benchmark for everyone. A proper role model. pic.twitter.com/8Y6fzW4ylm
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 12, 2022
فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’میں رضوان کی انتہائی عزت کرتا ہوں اس کے ساتھ میدان بانٹنا، ٹیم کے ساتھی یا اپوزیشن کے طور پر ہونا ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیشہ بہت مسابقتی پھر بھی اتنا شائستہ اور دوستانہ ہے اس نے سب کے لیے معیار قائم کیا ہے، یہ ایک رول ماڈل ہے۔