تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شاہین آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو پی ایس ایل کھیلنے کی پیشکش کردی

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے استار پیسر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسڑیلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شاہین آفریدی کی پیش کش پر غور شروع کردیا۔

یاد رہے کہ اس سال مارچ کے مہینے میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان اپنا میچ کھیلنے آئی تھی، جہاں کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ پی ایس ایل میں اب تک اس لئے نہیں کھیلا کیوں کہ اس دوران اکثر نیشنل ڈیوٹی پر ہوتا ہوں۔

ڈیوڈ وارنر اور شاہین شاہ آفریدی کی دوستی کے بارےمیں تو شائقین جانتے ہی ہیں کہ وہ کتنے اچھے دوست ہیں، وارنر اس سال آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

اس دورے کے دوران ان دونوں کی دوستی گراؤبڈ سے لے کر سوشل میڈیا تک دیکھنے کو ملی تھی، جہاں ڈیوڈ وارنر نے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -