قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ سے متعلق اپنی دلی خواہش ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کے جذبات ناقابل بیان ہوتے ہیں، فاسٹ بولر نے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 میں ملکی نمائندگی بنگلہ دیش کے خلاف کرچکا ہوں۔
شاہین آفریدی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 10 وکٹیں لینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہین آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ مڈل سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے دھماکے دار انٹری دی ہے۔
📺 | SHAHEEN BOWLS MARNUS
Take a look at how @iShaheenAfridi removed Marnus Labuschagne 🔥Not a bad first @CountyChamp wicket, eh?#OneMiddlesex pic.twitter.com/Rpp0UXRx5r
— Middlesex Cricket (@Middlesex_CCC) April 21, 2022
شاہین آفریدی پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کرتے کرتے رہ گئے انہوں نے گلے مورگن کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ بولر نے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز لبوشین اور نارتھ ایسٹ کو دو گیندوں پر پویلین کی راہ دکھائی تھی۔