تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فائنل میں کوئی بھی ٹیم آئے ہم تیار ہیں، شاہین شاہ آفریدی

سڈنی: شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ فائنل میں کوئی بھی ٹیم آئے ہماری ٹیم اب تیار ہے۔

سڈنی سے میلبرن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ دونوں اچھی کرکٹ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں، فائنل میں جو بھی مدمقابل ہو امید ہے فائنل ہم جیتیں گے۔

قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نےاچھا پرفارم کیا ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک کرنا آسان نہیں تھا، لیکن میری پھر بھی کوشش ہوتی ہے اپنا سو فیصد دوں، ہمیں یقین تھا کہ ایک چانس ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود شکستوں کا سامنا رہا کیونکہ رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے، جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دونگا۔

پاکستانی ٹیم کے شاہین نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کی فکر نہیں، وہ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں ان کی جاب ہے، انہیں مبارکباد دونگا اور کہوں گا کہ وہ انجوائے کریں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -