جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

’بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ملکی موجودہ صورتحال پر پیغام شیئر کردیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فیس بک پر جاری پیغام میں کہا کہ جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کے کہے گئے الفاظ کا انتخاب کیا۔

قومی کرکٹر نے لکھا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے کہا تھا کہ مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور ہمدردی کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔

شاہین نے مزید لکھا ‘بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں’۔

ساتھ ہی کرکٹر نے ‘امن’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، اس کے علاوہ شاہین آفریدی کی جانب سے عمران خان کی حمایت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل پکچر سے کیا گیا۔

شاہین نے فیس بک اورٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصویر اپنی اور عمران خان کی لگائی ہے جب کہ اس پر کسی قسم کا کیپشن نہیں ڈالا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب اختر اور محمد حفیظ نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں