ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

شاہین آفریدی کی بولنگ رفتار کم ہو گئی۔۔ سابق کرکٹرز بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے پریمیئم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کم ہوتی بولنگ اسپیڈ موضوع بحث بن گئی۔

رمیز راجا کے بعد سابق کرکٹر بازید خان نے بھی شاہین کی گرتی ہوئی بولنگ رفتار کو ورک لوڈ اور بےتحاشہ ٹی ٹوئنی کرکٹ کی وجہ قرار دے دیا۔

بازید خان نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی بولنگ رفتار 10 سے 15 کلومیٹر تک کم ہو گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PTVSports (@ptvsports_official)

انہوں نے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر اور بریٹ لی نے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے لیکن ان کی رفتار میں کمی نہیں ہوتی تھی جب کہ شاہین آفریدی کی رفتار کم ہوئی ہے جو کہ ٹی ٹوئنٹی کے فوراً بعد ٹیسٹ کھیلنے کا نتیجہ ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے جسم کو لمبی کرکٹ کے لیے تیار نہیں کیا۔۔ بس ٹی ٹوئنٹی میں چار اوور کروا کر ٹیسٹ کھیلیں تو اسپیڈ کم ہو گی۔

رمیز راجا

پاکستان کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کمنٹری کے دوران رمیز راجہ نے پاکستان کے فاسٹ بولرز اور شاہین آفریدی کی موجودہ فارم پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بولرز جو مختصر فارمیٹس کھیلتے ہیں اکثر ٹی 20 میں چار اوور کے اسپیل کرلیتے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کرتے ہیں جس سے ان کی فٹنس سامنے آجاتی ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں