تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

شاہین آفریدی نے کنگز سے شکست کی وجہ بتادی

لاہور: پی ایس ایل 7 کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 150 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 127 رنز تک ہی محدود ہی اور اس طرح کنگز نے یہ میچ 22 رنز سے جیت لیا۔

میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ کراچی کنگز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، اچھی کرکٹ کھیل کر باؤنس بیک کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ شروع میں وکٹیں گرنے سے ہدف تک پہنچنے میں مشکل ہوئی، محمد حفیظ رن آؤٹ ہوئے یہ بھی ہماری شکست کی وجہ بنی۔

ٹی 20 کرکٹ میں یارکر کی کافی اہمیت ہوتی ہے، بابر اعظم

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سوچا تھا 180 سے زائد اسکور کریں، بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

کراچی کنگز کی پہلی کامیابی، قلندرز کو گھر میں شکست

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں یارکر کی کافی اہمیت ہوتی ہے، تمام بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، کرس جارڈن نے شاندار کیچ پکڑا اور میر حمزہ نے بھی شروع میں اہم وقت پر وکٹیں لیں۔

Comments

- Advertisement -