لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں لیگ چھوڑ کر ملک واپس آنا پڑا جہاں ان کا ری ہیب جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز کی تقریب کے دوران قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ سوجن ہے، وہ ٹھیک ہوجائے گی، میرا ری ہیب چل رہا ہے، پی سی بی ٹیم کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے بولنگ کا آغاز کردوں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ بابر اعظم ہر میچ میں ففٹی کریں، پاکستان نے گزشتہ ایک عرصے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑی کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں۔ لاہور قلندرز نے ملک بھر میں ٹرائیلز کیے، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔
قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں نے کوچز سے فیڈ بیک لیا ہے، یہ بچے ہمارے فیوچر کے اسٹارز ہیں، ہم نے پی ایس ایل کے لیے بولرز کو دیکھنا ہے۔
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج ہو گی
انہوں نے کہا کہ کوچز کا شکریہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا، فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارا مقصد جیت کے ساتھ پاکستان کو کرکٹرز مہیا کرنا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ چند دنوں قبل شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں بولنگ کے دوران انجری کی زد میں آگئے تھے۔


