بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اپنی ٹیم کی شاندار کامیابیوں پر بہت خوش ہیں اب وہ ویلنٹائن ڈے بھی منا رہے ہیں۔

قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ملنے والے خوبصورت تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں شکریہ کے ساتھ میری محبت کا کیپشن بھی دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی لگائی گئی تصویر میں لال اور سفید گلابوں کا گلدستہ دیکھا جاسکتا ہے جس میں ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی موجود ہے۔

انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جسے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ اسٹار پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کریں گے، اس خبر کی تصدیق دونوں خاندانوں نے نے پچھلے سال کی تھی۔

واضح رہے کہ شاہین جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں ان کی ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں