دبئی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے مداح نے ٹکٹ مانگ لیے۔
سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی میدان سے باہر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ کے مداح کی جانب سے ان سے ٹکٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔
ویڈیو میں نوجوان نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے پوچھا کہ ’بھائی آپ کے پاس ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹس ہیں؟
سوال پر شاہین آفریدی جاتے جاتے رک گئے اسی دوران ایک مداح کی آواز آئی ہے کہ بھائی دیکھیں شاید جیب میں ٹکٹس ہوں، فاسٹ بولر نے جیب ٹٹولی اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔
When a fan asked Shaheen “ India Pakistan match ki tickets han ap k pass” Shaheen checking his pocket 😂 #T20WorldCup #PAKvIND pic.twitter.com/Oxw5hShZQk
— Shazziya Mehmood (@shaziyaaM) October 19, 2021
فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔