تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بولنگ کا شوق کیسے پیدا ہوا؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

ڈھاکا: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سوچا نہیں تھا کہ اتنی جلدی تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا سے ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ ضروری نہیں ہر میچ میں کوئی پرفارم کرے، کپتان بابر اعظم بھی یہی کہتےہیں کہ سب اپنا100 فیصد دیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انڈر 16لیول سےقومی ٹیم تک آیا، سوچا نہیں تھا کہ تینوں فارمیٹ میں اتنی جلدی پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

فاسٹ بولنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بالنگ کاشوق تو بڑے بھائی کو دیکھ کر ہی شروع ہوگیا تھا، حسن علی کے اتھ بولنگ کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر محمود اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کے ہیڈکوچ مقرر

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ وکٹ ملنا نہ ملنامیرےہاتھ میں نہیں ، لیکن اپنی پوری کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کے لئے جلد وکٹ حاصل کرسکوں۔

بنگلادیش کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے متعلق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح یاب ہوں۔

بنگلا دیش کے خلاف چٹاکانگ ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور عابد علی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں اوپنرز کی شاندار اننگز نے پہلے ٹیسٹ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -