تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹویٹ کا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کچھ دیر قبل شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولر کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

شاہد آفریدی نے لکھا تھا کہ شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اور کرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔

شاہد آفریدی کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’لالہ، دعاؤں کے لیے آپ کا بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، آپ قوم کا فخر ہیں۔

Comments

- Advertisement -