تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شاہین اور شاہد آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی اسنوکر کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شاہد آفریدی کے ساتھ اسنوکر کھیلنے میں مصروف ہیں۔

چند سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہین نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیملی فن ٹائم۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہد آفریدی اور شاہین آْفریدی کی کرکٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شاہین کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے پر ان کی بیٹیوں کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے تھے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -